ہزارگنجی سبزی فروٹ منڈی کے انتخابات 10اگست کو ہونگے

اتوار 13 جون 2021 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہزارگنجی کا آج ایک اہم اجلاس زیرے صدارت سردار سرورخان بڑیچ منعقد ہوا اجلاس میں سردار سرور خان بڑیچ ،حاجی رفو گل بڑیچ، مصطفی خان اچکزئی، لالا نور محمد بڑیچ ،جمال الدین اچکزئی ،حاجی عبدالجلیل خان اچکزئی، حاجی شیر علی بنگلزئی، ملک محمد نواز شاہوانی، حاجی دوست محمد بڑیچ ، محمد رمضان بڑیچ، حاجی عبدالباری بڑیچ ،حضرت علی کاکڑ ، جمیل احمد بڑیچ نے شرکت کی اجلاس میں ہزارگنجی سبزی فروٹ منڈی کے مسائل پر بات کی گئی اجلاس میں ہزارگنجی سبزی فروٹ منڈی میں 10 اگست 2021 کو عام الیکشن کا اعلان کر دیا گیا اور کہا کہ جمہوری طریقہ کار سے یونین کے انتخابات مکمل ہونگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں