نیشنل پارٹی عوام دشمن وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے ،صوبائی ترجمان

بلوچستان کے حوالے سے بجٹ میں الفاظ کے ہیر پھیر سے کام لیا گیا

پیر 14 جون 2021 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں وفاقی بجٹ کو بے تحاشا ٹیکسوں اور غلط اعداد و شمار کا منفی کھیل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔اس عوام دشمن بجٹ سے غریب سے غریب تر ہوجائے گا۔کورونا وائرس سے کروڑوں عوام بیروزگار ہوگئے لیکن حکومت ٹیکسوں کی بار مار میں لگی ہوئی ہے۔آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کے ایماء پر بنائے گئے بجٹ سے مذید مہنگائی بڑھے گی اور عوام کو زندہ لاش میں تبدیل کیا جائے گا۔

بلوچستان کے حوالے سے بجٹ میں الفاظ کے ہیر پھیر سے کام لیا گیا۔نیشنل پارٹی عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور مسترد کرتی ہے۔اراکین قومی اسمبلی اپنی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کو نامنظور و مسترد کرنے میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان ایک ہی منصوبے کو سی پیک کانام بھی دیا جاتا اور اسی کو وفاقی بجٹ کا نیا اور منصوبہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجلاس کو بروئے کار نہیں لایا جاتا اور محاصل کی تقسیم کے عمل کھٹائی میں ڈال کر چھوٹوں صوبوں کا حصہ روکا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کھٹ پتلی سرکار بلوچستان کے حق کے بجائے چھوٹے منصوبوں پر وفاقی بجٹ کو سہراہا رہی ہے جو بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ملک بے روزگاری اور مہنگائی کے شرح کو کم کرنے کے بجائے لنگر خانے کی منفی اسکیم کو دوبارہ جاری رکھنے کیلیے رقم مختص کیا ہے۔

جو حکومت کی ناقص بصیرت کو واضح کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کی بقاء کا واحد راستہ حقیقی جمہوریت کے قیام میں ہے۔انتخابات میں دھاندلی و مداخلت کے زریعے ملک کو نہیں چلایا جاسکتا۔عوام حقیقی سیاسی جماعتوں کا ساتھ دے اور مسلط شدہ عناصر کو سیاسی عمل سے روک دے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں