صوبائی وزیر سردار یار محمد رند سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ کی ملاقات

پیر 14 جون 2021 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) صوبائی وزیر ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سردار یار محمد رند سے سوموار کے روز یہاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی سمیت مجوزہ منصوبوں سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ کچھی اور گردو نواح کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کی فراہمی کے لئے ڈھاڈر میں اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجراء کیا جاررہا ہے اس منصوبے کے تحت مقامی نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سول، مکینیکل ، مائننگ اور کمپیوٹر سائنسز انجئنرنگ کے شعبوں میں ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ ان ہنر مند نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع میسر آسکیں ، وائس چانسلر یو ای ٹی خضدار نے صوبائی وزیر تعلیم سے درخواست کی یونیورسٹی احاطہ میں ادارے کے فیکلٹی ممبران اور ملازمین کے بچوں کے کی ابتدائی تعلیم کے لئے پرائمری اور سیکنڈری اسکول قائم کئے جائیں تاکہ یونیورسٹی میں تعینات ملک کے دور دراز علاقوں سے آئے ملازمین کے بچوں کی تعلیم کا سہل و محفوظ ذریعہ تعلیم جاری رہے سردار یار محمد رند نے خضدار یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام ڈھاڈر میں اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی احاطہ میں پرائمری و سیکنڈری اسکولز کے قیام کے لئے ترجیح اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں