گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت بھرتی اساتذہ کی مستقلی کے لئے ضروری کارروائی پر کام جاری ہے ،سردار یار محمد رند

پیر 14 جون 2021 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) صوبائی وزیر ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سردار یار محمد رند سے سوموار کے روز یہاں گلوبل کنٹریکٹ ٹیچرز کے وفد نے ملاقات کی اور مستقلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت بھرتی اساتذہ کی مستقلی کے لئے ضروری کارروائی پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں محکمہ قانون بلوچستان کی رائے کے باعث امور قدرے تاخیر کا شکار ہیں تاہم گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ اطمیان رکھیں ان کے محفوظ مسقبل کے لئے تمام قانونی کارروائی کی تکمیل ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ کی مستقلی کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں ہماری کوشش ہے کہ محکمہ تعلیم میں نئے اساتذہ کی بھرتی سے قبل ان گلوبل پروجیکٹ ٹیچرز کو مستقل کرکے ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان کو ہدایت کی کہ گلوبل ایجوکیشن پروجیکٹ کے اساتذہ کی مستقلی کے لئے زیر کارروائی معاملات کو تیز کیا جائے تاکہ ضروری پراسس کی تکمیل کے بعد انہیں مستقل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں