محدود فنڈز کے باوجود حلقے کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،اختر حسین لانگو

ابن عباس اسٹریٹ منو جان روڈ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے

پیر 14 جون 2021 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء چیئرمین قائمہ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ محدود فنڈز کے باوجود حلقے کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ابن عباس اسٹریٹ منو جان روڈ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ابن عباس اسٹریٹ میں حاجی ہدایت اللہ لانگو کی رہائش گاہ پر علاقے کے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا عبدالمنان ‘ نسیم صابر ‘ سمندر خان رئیسانی ‘ جمیل مگسی ‘ محمد یوسف زہری و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ابن عباس اسٹریٹ کے عوام کو ٹرانسفارمر ‘ بجلی کے تار ‘ سیوریج ‘ ٹیوب ویل ‘ روڈ کے مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے پِی بی 29 وسیع تر حلقہ ہے اور اس حلقے کیلئے ملنے والے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے پورے حلقے کے مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں پھر بھی میری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی کیلئے جدوجہد کرونگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپوزیشن میں ہونے اور رکاوٹوں کے باوجود حتیٰ الوسع کوشش کر رہی ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر پورا اتریں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ابن عباس اسٹریٹ کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرونگا اس موقع پر حاجی ہدایت اللہ لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے عوام ماڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں جو علاقے کے اتنے بڑے مسائل کو حل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ حلقہ ایم پی اے ہمارے مسائل کو حل کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں