زیارت میں قبائلی تصادم میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہواحاجی نورمحمد خان دمڑ

جنگ جدل اور بندوق اٹھانا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ،دونوں قبائل صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم کو بڑھانے سے گریز کریں،، صوبائی وزیر

منگل 15 جون 2021 22:58

کوئٹہ/ زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت میں دوقبائل کے درمیان ہونے والے خون ریز تصادم جس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا، زخمی اور املاک کو نقصان پہنچنے پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ زیارت ایک پرامن علاقہ تھا جہاں پراسطرح دلخراش واقعہ رونماہونا انتہائی افسوسناک ہے دونوں قبائل کو چاہے تھا کہ وہ مسئلے کو بندوق کے بجائے بات چیت کے زریعے حل کرتے توآج یہ جانی ومالی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ جنگ جدل اور بندوق اٹھانا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے دونوں قبائل سے اپیل ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے تصادم کو بڑھانے سے گریز کرے خصوصاًً دونوں قبائل کے معززین، وعلمائ کرام، بزرگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس جنگ کو مزید بڑھانے کے بجائے اپنے اپنے قبیلے کے نوجوانوں کو صبر و تحمل کی تلقین کرے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت میں دو قبائل کے درمیان خون ریز تصادم کے دوران زیارت میں مختلف قبائلی عمائدین، وعلماء کرام، معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مجھے جیسے ہی تصادم کی اطلاع ملی تو میں پوری طورپر ڈپٹی کمشنر زیارت سے رابطہ کرکے صورتحال کو کنٹرول کرنے اور زخمیوں کو پوری طبی امداد دینے کیلئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کوئٹہ میں تمام سرکاری و نجی مصروفیات کو منسوخ کرکے زیارت پہنچ چکا ہوں اور ساتھ ہی زیارت سنجاوی کے قبائلی معتبرین وعلمائ کرام سے رابطہ کرکے انہیں ان دو اقوام میں تصادم رکھنے کیلئے کردار اداکرنے کیلئے زیارت طلب کرلیا گیا تاکہ مزید جانی و مالی نقصان نہ ہو سکے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آج زیارت میں جو واقعہ پیش ہوا وہ انتہائی درناک، دلخراش واقعہ ہے کیونکہ زیارت ایک پر امن علاقہ تھا آج کے واقعہ نے پورے ضلع زیارت کو غمزادہ کردیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم دونوں قبائل سے اپیل کرتے ہے کہ وہ اس تصادم کو مزید بڑھانے کے بجائے جوکہ قبائلی معتبرین، وعلماء کرام، معززین بطور ثالین درمیان میں آئے انکی بات مان کر جنگ بندی کی جائے اور انہوں نے کہاکہ تصادم سے جو جانی و مالی نقصان ہو ابہت بڑا نقصان ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے قبائلی تصادم میں جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غمزادہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ان قبائلی مشران، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران وعلماء کرام کا شکریہ ادا کیا جوزیارت تصادم روکنے کیلئے زیارت پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں