تحریک انصاف کی حکومت کاتیسرابجٹ بھی جھوٹ کاپلندہ اورالفاظ کاگورکھ دہندہ ہے ،،مخدوم ایوب قریشی

منگل 15 جون 2021 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) نیشنل پارٹ کے مرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی نے سال2021-22کے وفاقی بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کاتیسرابجٹ بھی جھوٹ کاپلندہ اورالفاظ کاگورکھ دہندہ ہے جبکہ حقیت یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت نے غریب لوگوں کازندہ رہنامشکل بنادیاہے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت لاقانونیت اور مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اس صورت حال کی وجہ سے ہزاروں لوگ روانہ خط افلاس سے نیچے گرتے جارہے ہیںلوگ ضرورت زندگی کی ہرچیزکے محتاج ہوگئے ہیں لیکن حکومتی دعوے کے مطابق معیشت ترقی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایوب قریشی نے کہاحکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں اورپنشن میں جو10فیصداضافے کااعلان کیاہے وہ اس دورکی مہنگائی کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں ذیرے کے برابربھی نہیں ہے جبکہ سرکاری ملازمین کے علاوہ ملک میں ساڈھے پانچ کروڑمحنت کش ملوں ،کارخانوں اوردیگرشعبہ جات میں کام کرتے ہیں انکے حق انجمن سازی پرغیراعلانیہ پابندی ہے ان میں سے پانچ کروڑمزدورایسے ہیں جن کے پاس ان کی ملازمت کا کوئی ثبوت ہی نہیں جسکی وجہ سے یہ مزدورکم ازکم تنخواہ اوردیگرقانونی مراحات سے ہمیشہ محروم رہتے ہیںاوران سے کام 8گھنٹے کے بجائی12گھنٹے لیاجاتا ہے اس کے علاوہ 70فیصدمزدورغیرروائتی شعبے میں کام کرتے ہیں جو ٹھیکیدای اوردہاڑداری نظام کے مزدورکہلاتے ہیں ان مزدوروں کااستحصال دورغلامی کے غلامو ں سے زیادہ ہورہاہے ایوب قریشی نے کہاکہ اس ساری صورت حال میں حکومت کے وزیرخزانہ اوردیگر وزیروں،مشیرو ں کایہ فرمانا کہ معیشت ترقی کررہی ہے سراسرغلط اوربے بنیادہے انہوں نے کہاکہ اگرمعیشت ترقی کررہی توپھراسکے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں محنت کش عوام کاتو دوہرا اورتہرا استحصال ہورہاہے ایک طرف محنت کش عوام مہنگائی اوربیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری طرف قانون کے مطابق طے شدہ اجرت اوردیگرقانونی مراحات سے محروم ہیںنیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرنے کہاکہ 2021-22کاوفاقی بجٹ ہرلحاظ سے عوام دشمن بجٹ ہے اس بجٹ میں مراحات یافتہ طبقے کومزیدمراحات دی گئی ہیں جبکہ عوام ہرمزیدٹیکسوں کابوجھ لاداگیاہے انہوں نے کہاکہ اگر حکومتی کارکردگی اس قدر مثالی ہے جیساکہ بیان کیاجارہاہے توپھرزرائع ابلاغ پر اتنی پابندیاں اورجبرکیوں ہے صحافیوں کی زندگیوں کوکیوں اجیرن بنادیا گیاہے انہوں نے کہاکہ حقاحق یہ ہیں کہ اس شدت کی گرمی میں ملک کے کونے کونے میں لوگ بجلی پانی اورگیس کی سہولتوں سے محروم ہیں ادویات کی قیمتیں اور علاج محالجے کی سہولیات مڈل کلاس کی پہنچ سے بھی دورہوچکی ہیں،غریب لوگ توعلاج محالجے اورادویات خریدنے کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے اور آنے والے دنوں میں اس حکومت سے بہتری کی بھی کوئی امید نہیں تب اس صورت حال میں لوگوں کواس عوام دشمن حکومت سے نجات کیلئے خودمیدان عمل میں آناہوگااورایک بھرپورسیاسی جدوجہدکے زریعے عوام دشمن حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام دشمن حکمرانوں خلاف مصروف جدوجہدہے ہم اس بات کاعزم کی یہوئے ہیں کہ عوامی جدوجہدکے زریعے ایسی انقلابی تبدیلیاں لائیں گے جن کی بدولت عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی کوئی جرت نہ کرسکے گااورنہ ہی صحافت کوپابندسلاسل کیاجاسکے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں