عوامی نیشنل پارٹی کازیارت شہر میں دوبرادرقبیلوں کے درمیان جلاو گھیرآوکشیدگی اورتناوپرگہری تشویش کااظہار

منگل 15 جون 2021 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں زیارت شہر میں دوبرادرقبیلوں کے درمیان جلاو گھیرآوکشیدگی اورتناوپرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ زیارت جیسے پرامن ضلع میں دو برادرقبیلوں کے درمیان اس طرح کے پرتشدد افسوس ناک واقعات کارونماہونا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے انتظامیہ کی بروقت اقدام نہ اٹھانا قابل مذمت ہے برادر قبیلے صبروتحمل کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں قبائلی معتبرین سیاسی جماعتیں کشیدگی کو کم کرنے میں اپنامثبت کردار اداکریں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں گزشتہ روززیارت جیسے پر امن شہرمیں متشددواقعات کے رونما ہونے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع وزخمی ہونیپر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ زیارت کے باسی انتہائی شریف اور پرامن طرززندگی گزارنے کے قائل ہے وہاں کے پرامن قبائل کے درمیان اس طرح کے افسوس ناک واقعات کارونماہونا قابل تشویش ہے پورے ملک اور صوبے کی سطح پرجہاں جرائم کی شرح ریکارڈ سطح پر کم رہاہے وہاں اس طرح کے پرتشدد عملیات کاسرزدہونامستقبل میں بڑے واقعات کاپیش خیمہ ثابت ہوں گیکل رونما ہونیوالاواقعہ افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے بیان میں فریقین سے تناؤ اور کشیدگی کو کم کرنے ان سے صبرو تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیاکہ متنازعہ اموراورمعاملات کاگفت وشنید کے زریعے قابل قبول اوردیرپا حل کیلئے راہ ہموارکی جائیں بیان میں ضلعی انتظامیہ اوردیگر سیکورٹی فورسز کی سردمہری وکوتاہی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ تین سے چار گلیوں پر مشتمل چھوٹے سے بازار میں متحارب گروہ ایک دوسرے کیاملاک کو جلارہے تھے اور آپس میں دست وگریباں تھے انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی ادارے اسے روکنے میں ناکام رہے بیان میں زخمیوں کی فوری علاج معالجہ کا مطالبہ انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور جان بحق شخص کے لواحقینن سے دلی تعزیت کااظہار کیا گیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں