صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کا حکم دے دیا

جمعہ 18 جون 2021 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کے تمام پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ’ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن حزب اختلاف کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو استمعال کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔آج کے واقع کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں