بلوچستان بھر میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اینٹ بھٹوں کی زیک زیگ ٹیکنالوجی میںمنتقلی ضروری ہے ،عبدالصبور کاکڑ ،عبدالولی کاکڑ

پیر 21 جون 2021 18:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) صوبائی سیکرٹری ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی عبدالصبور کاکڑ اور ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان بھر میںفضائی آلودگی کے خاتمے کے لیئے اینٹ بھٹوں کو زیک زیگ ٹیکنالوجی میںمنتقلی ضروری ہے موسمیاتی تبدیلی ایک دینا میں ایک خطرہ بن چکی ہے اور حکومت کے لیئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے حکومت (ECO Enviromental Friendly)ای کو ماحول دوست زیک زیگ ٹیکنا لوجی کو پاکستان میں لائی ہے جو فضا ء میں اٹھنے والے دھویں کو85% فیصد تک کم کرئے گی، ا زیک زیگ ٹیکنالوجی اپنانے کے لیئے ملک بھر میں تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کو حکومت فضائی آلودگی سے پاک وصاف ماحول فراہم ہو اور آنے والے وقتوں میںیہ نہایت ضرورت ہے پرانے اینٹ بھٹے زیادہ تر فضا میں دھواں دینے کی وجہ سے ماحول گردہے جو کہ آس پاس رہنے والی آبادی کے مکین کافی حد تک اس زہریلے دھویں سے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہ ہو رہے ہیں اینٹ بنانے والے بھٹوں کی کثیر تعدادبلوچستان کے شہر کوئٹہ نواحی علاقوں دشت ،پشین ،سبی،چمن اوردیگرموجود ہیںیہ بات انہوں ضلع پشین کے علاقے سرانان میں چلنے والے زیک زیگ اینٹ بھٹوں کا معائنہ کے موقع پر کہی اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ماحولیات عبدالولی کاکڑ کاکہنا تھا کہ اس وقت ضلع پشین میں کے علاقے سرانان میں بیالیس اور کوئٹہ دشت ڈھائی سو کے قریب اینٹ تیار کر نے والے بھٹے چل رہے ہیں جوزیک زیگ بھٹہ پر آرہے ہیں اس پر اینٹ بھٹہ ایسوی ایشن اوراینٹ بھٹہ مالکان بھی آمادہ ہو چکے ہیں جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بلوچستان حکومت کی جانب سے قرضہ دیا جا ئے گا یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے نیپال نے متعارف کر واہی جو کامیابی کے بعداب بنگلہ دیش، انڈیا،پاکستان اور دوسرے ممالک نے زیک زیگ اینٹ بھٹہ ٹیکنالوجی کام شروع ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں