مرحوم عثمان خان کاکڑ کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں،سکینہ عبداللہ

پیر 21 جون 2021 18:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنماسکینہ عبداللہ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کو انکی عوام کیلئے خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مرحوم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیںیہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے بحیثیت سیاستدان ایوان بالا میں بلوچستان اوردیگر صوبوں کے عوام کے حقوق کیلئے موثرانداز میں آواز بلندکی مرحوم کی بلوچستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گامرحوم کی وفات سے بلوچستان ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیاہے مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ساتھ پیش آنے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے عثمان کاکڑ کی وفات پرانکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں