بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

پیر 21 جون 2021 18:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبا ت اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 22جون کوسریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازارفیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز کچلاک گرڈکے ا ے ایس ڈی بلیلی، نیو اغبرگ، ولی خان، ستارفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ دروازہ اور قلعہ عبداللہ گرڈسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 23جون کو مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مسلم باغ گرڈسے صبح9بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیز خضدارگرڈسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں