عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات سے ملک کا بڑا نقصان ہے ،مولانا محمد شفیق دو لت زئی

پیر 21 جون 2021 18:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء وصوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے پشتونخواء ملی عومی پارٹی کے رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہعثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات سے ملک کا بڑا نقصان ہے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ جیسے مخلص اورعوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام اور ان کے حقوق اور مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا اور ان کے حصول کے لئے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہاکہ عثمان خان کاکڑ کے انتقال سے بلوچستان ایک مخلص بلوچستانی اور بلوچستان کے حق کے لئے آواز بلند کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گاپشتونخواملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں