بلوچستان پولیٹیکل فورم کے عہدیداران کا سینیٹرعثمان کاکڑ کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 21 جون 2021 20:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) بلوچستان پولیٹیکل فورم کے چیئرمین سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان حلیم ترین نے پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کے ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور دکھ رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی دنیا اک نڈربے باک اور مخلص انسان سے محروم ہو گئی اپنے تعزیتی بیان میں بلوچستان پولیٹیکل فورم کے چیئرمین حلیم ترین نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے بلا تفریق پسے اور محروم طبقوں کے لیے ہر فورم پر بلاخوف آواز بلند کی ہے بلوچستان پولیٹیکل فورم اس غم میں عثمان خان کاکڑ کے خاندان اور پارٹی کے ساتھ برابر کی شریک ہیاور بلوچستان پولیٹیکل فورم برطانیہ میں تین دن کے سوگ کا اعلان کرتی ہی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں