عثمان کاکڑ کی وفات سے بلوچستان کے عوام ایک توانا آواز سے محروم ہو گئے ،شاہینہ کاکڑ

پیر 21 جون 2021 20:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہینہ کاکڑ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی وفات سے بلوچستان کے عوام ایک توانا آواز سے محروم ہو گئے ،جمہوریت کی ایک مضبوط آواز اور سویلین سپرمیسی کی جدوجہد کے صف اول کے سپاہی عثمان کاکڑ انتقال سے خلا پیدا ہوئی ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گی عثمان خان کاکڑ کی پشتونوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے فلیٹ فارم سے پشتونوں و دیگر مظلوم عوام کی ایک مضبوط آواز تھی ،میری ہمدردی اور دعائیں ان کی اہلخانہ کے ساتھ ہیں عثمان لالا ایک ایسے شخصیت کے مالک تھے جو کبھی نہیں بھولے جا سکیں گے بچپن سے لے کر شہادت تک پشتون قام کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہوئے آج اسی راہ میں اپنے قام کے لیے جام شہادت نوش کیا پروردگار سے دعا کرتی ہوں کہ شہید عثمان لالا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں