چیئرمین پشتون افغان ڈیموکریٹک پارٹی کا عثمان کاکڑ کی وفات پر اظہارافسوس

پیر 21 جون 2021 20:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) پشتون افغان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور سابق وکلا سیکرٹری پشتونخواہ ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے حقیقت اور سچ اور پنے قائدین خان عبدالصمد اچکزئی شہید نقش کے نقش قدم پر چل کر ہمیشہ محکوم قومیتوں اور غریب طبقات اور مزدوروں اور ملک میں جمہوریت کے لئے اپنی زندگی میں جہدو اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرکے عمر کے آخری لمحات تک کوشش کرکے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آمرانہ قوتوں اور قومیتوں اور غریب طبقات مزدوروں اور عوام اور ملک میں صاف شفاف انتخابات اور آزادی صحافت کے سینٹ سمیت ہر فورم پر اپنی نظریاتی فکری اور جمہوری سوچ کے ساتھ نڈر دلیرانہ اور غیرتمندانہ اور جمہوری اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کرتے تھے جو ملک میں بعض قوتوں کو اچھی نہیں لگتا جس کی وجہ سے آج عثمان خان کاکڑ کی شہادت سے سارا عوام کو یہ دن دیکھنا پڑا یہ ان قوتوں کی بھول ے کہ عثمان خان کاکڑ کی شہادت سے قومیتوں اور غریب طبقات اور عوام کی آواز بلند کرنے والے اور جدوجہد کرنے کی آواز دب جائے گی عثمان خان کاکڑ کی شہادت پشتون افغان اور محکوم قومیتوں اور غریب طبقات اور عوام کی حوصلے مزید مضبوط اور قومی تحریک کو توانائی بخش دے گی اللہ تعالی عثمان خان کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین اور تمام سیاسی کارکنوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ثم آمین

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں