پی ایس پی قیادت کا سینیٹرعثمان کاکڑ کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 21 جون 2021 20:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی اور وائس چیئرمین عطا اللہ کرد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر، سابق سنیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، پاکستان ہاس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں محمد عثمان کاکڑ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں بلوچستان کے عوام کی آواز قرار دیا، چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کے لیے عثمان خان کاکڑ کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک آج ایک اہم سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان کاکڑ کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ صدیوں میں پورا نہیں ہوگا۔ عثمان خان نے جمہوریت، جمہوری اقدار اور مظلوموں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں