کوئی بھی شرپسند طاقت پاک چین تعلقات کو سبو تاژ نہیں کرسکتی، میر ضیاء لانگو

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاک چین تعلقات کو سبو تاژ نہیں کرسکتی، پاکستان چین آزمودہ دوست اور آ ہنی بھائی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے موجودہ حکومت نے پاکستان میں سی پیک کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے بڑی مواقع فراہم کیے ہیں، جس سے مستقبل قریب میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے پناہ تکالیف کے باوجود ہم تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اور بہت جلد لوگوں کو اس کے ثمرات آنے شروع ہو جائیں گے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اس میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمنوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع ہاتھ سیجانے نہیں دیتا جب کہ پاکستان امن کا داعی ہے۔

وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نیکہا کہ داسو ڈیم اور کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کے واقعہ میں وہی لوگ ملوث ہیں جو سی پیک کے خلاف ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف دونوں ملکوں میں معاشی اور سماجی ترقی ہو گی بلکہ اس کا علاقائی تعلقات، امن، استحکام اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں