اگست شہید وکلا کی پانچویں برسی کے مناسبت سے تمام اضلاع میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے،اے این پی

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز کے مطابق شہدائے 8اگست سانحہ سول ہسپتال کی 5ویں برسی جبکہ پارٹی کے سابق صوبائی صدرصالح محمد خان مندو خیل کی21 ویں برسی کی مناسبت سے ژوب ظریف شہید پارک میں صبح 10بجے جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی رہنما شرکت کرینگے جبکہ8اگست شہید وکلا کی پانچویں برسی کے مناسبت سے تمام اضلاع میں تعزیتی ریفرنسزقرآن خوانی دعائیہ تقاریب منعقد کئے جائینگیدریں اثنا پارٹی کی 35 ویں یوم تاسیس کی مناسبت تمام اضلاع باچاخان مراکز میں اس دن کے حوالے سے تقاریب منعقد کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں