صوبے بھر میں حالیہ کرونا صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ،لیاقت شاہوانی

اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی ،ترجمان حکومت بلوچستان

اتوار 25 جولائی 2021 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حالیہ کرونا صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی جس پر قابو پا نا مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ مکران ڈویژن میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے شروع دن سے کرونا کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اس ضمن میں عوام میں شعور و آگاہی کے حوالے سے مختلف ذرائع سے کمپین چلائی گئیں جس کے ماضی میں خاطر خواہ نتائج آئیں جس کی بدولت صوبے بھر میں کرونا کے کیسز میں کمی آئی اور یہ صرف عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے سے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ہم صوبے اور ملک کو اس چوتھی اور خطرناک لہر سے محفوظ رکھ سکیں انہوں نے کہا کہن اگر اسی طرح کرونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو حکومت کو مجبوراً سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔

(جاری ہے)

لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے خاندان کو بھی محفوظ رکھیں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں حکومتی اقدامات اس قدر اہمیت نہیں رکھتے جب تک عوام کا تعاون نہ ہو عوام میں کرونا کے حوالے سے مکمل آگہی آگئی ہے اس کے لئے ہم سبن کو کرونا ویکسین لگوانے کین لیے لوگوں کو راغب کرنا ہو گان انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرونا ویکسینن حکومتی قائم کردہ مراکز میں وافر مقدار میں موجود ہے ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی ویکسین کرائیں اور اس کے لیے اپنے خاندان کے افراد دوست احبابن اور رشتہ داروں کو بھین راغب کریں کہ وہ بھی ویکسین کرائیں جو کرو نا کے لئے نہایت ہی ضروری ہے ماہرین صحت و عالمی ادارے کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہین کہ کرونا کا خاتمہن جلد ممکن نہیںن اور اس کا دورانیہ طویل ہو سکتان ہے اس لیے اس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کین ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں قائم مراکز صحت میں جاکر کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی کرائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہن وہ اپنی طرز زندگی میں کرونا ایس او پیز کو اپنانا شروع کریںن تاکہ ہم اس کے عادی ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں