پاکستان حاصل کرنے کیلئے بزرگوں نے بہت بڑی قربانیاں دیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

پاکستان ہماری پہچان ہے افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے وہان امن چاہتے ہے ۔ہرنائی اقلیتی برداری کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحی ہے صوبائی وزیر

منگل 27 جولائی 2021 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے جس کی تحفظ و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پاکستان حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے پاکستان ہی ہماری اصل پہچان ہے ملک اور ملکی اداروں کی عزت وقار ہم سب پاکستانیوں پر فرض ہے پاکستان توڑنے اور پاکستان کے خلاف سازشیں کسی صورت برداشت نہیں کرینگے افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے پاکستان سمیت پوری دنیاء افغانستان میں امن چاہتے ہیں لیکن اپنے ملک کا سودا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ہم صرف حلقے کی حد تک سیاست نہیں کرتے بلکہ پورے صوبے اور خصوصاًً پشتون قوم کی نمائندگی کررہے ہیں میں پشتون قوم پرست جماعت کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئے ہمارے ساتھ پشتون قوم میں ریفرنڈیم کریں پھر معلوم ہوجائے گا کہ محب وطن پشتون کس کے ساتھ کھڑ ا ہے اور کس کے حق میں فیصلہ دیگی پشتون قوم محب وطن ہے پشتون قوم نے پاکستان بننے میں سب زیادہ قربانیاں دی ہے اور دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہرنائی میں ہندو تاجر کے گھر دن دہاڑے چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیا ہے ڈپٹی کمشنر ہرنائی ، ایس پی ہرنائی کو ہندوتاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرنے اور ہرنائی میں آباد تمام اقلیتی برادری کی جان ومال کی تحفظ کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کی ہدایت کی اقلیتی برادری کی جان ومال کی تحفظ حکومت انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہماری بھی ذمہ داری ہے اقلیتی برادری کسی قسم کی خوف وپریشانی کا شکار نہ رہے چوری ملوث ملزمان جلد گرفتار ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات ، شمولیتی تقریبات سے خطاب ، پارٹی عہدیداروں کارکنوںاورقبائلی معتبرین کے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر نے کہاکہ یقینا افغانستان میں ہمارے عزیز قریب اور پشتون افغان ہے لیکن وہ افغان پشتون ہے اور ہم پاکستانی پشتون ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاکستان کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کیا تھا بلکہ اس کے لیے محب وطن قوم جس میں پشتون بھی شامل ہے کہ بزرگوں نے جان و مال اور عزت و آبرو کی بیش بہا قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم محب وطن پشتون اور پاکستانی ہے اور ہم اپنے ملک کے افواج ، اداروں اور ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں دینگے جو بھی پاکستانی پشتون رہتاپاکستان میں ہے اور انکی ہمدردیاں پاکستان کے بجائے کسی اور ملک کے ساتھ ہے وہ پاکستان پشتون ملک و قوم کا سب سے بڑا غدار ہے ،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں