مجموعی سماج میں خواتین کے لئے زہنی پسماندگی موجود ہے جو درندگی و حیوانیت کا رخ لیتے ہوئے خواتین پر قہر بن جاتی ہے ،یاسمین لہڑی

حالیہ دنوں میں ملک کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں خواتین کو جنسی بربریت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے،رکن صوبائی اسمبلی و دیگر کا خطاب

منگل 27 جولائی 2021 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی سلمہ قریشی حمیدہ فدا،صوبیہ بلوچ،ریشما بلوچ فضا بی بی شاہستہ نواب اور بی ایس او پجار کے رہنماء ڈاکٹر ثمرین بلوچ نے ضلع بولان کی خواتین فورم کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی سماج میں خواتین کے لئے زہنی پسماندگی موجود ہے جو درندگی و حیوانیت کا رخ لیتے ہوئے خواتین پر قہر بن جاتی ہے حالیہ دنوں میں ملک کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں خواتین کو جنسی بربریت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

اور یہ وہ خواتین ہے جن کے ساتھ ہونے والا سانحہ رپورٹ ہوا ہے۔روزانہ درجنوں خواتین ایسے وحشتناک عمل سے گزرتی ہے۔ریاست کو خواتین کو جائز مقام فراہم اور تحفظ دینا کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی خواتین کو باوقار مقام اور برابری کی حقوق کی نہ صرف علمبردار ہے بلکہ اس کیلیے جدوجہد بھی کررہی ہے۔یاسمین لہڑی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ہر ضلع میں خواتین فورم کی کانفرنس کا مقصد خواتین کو سیاسی شعوری تربیت کرنا ہے تاکہ وہ سماج میں موجود خواتین کی نہ صرف آواز بنے بلکہ ان کو شعوری عمل کا حصہ بنائے۔

جب ہر گھر سے خواتین سیاسی وسماجی طور پر متحرک نہیں رہے گی تب تک سماج سے ذہنی پسماندگی خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔اور اسی طرع خواتین ہراسمنٹ استحصال تشدد اور قتل کا نشانہ بنتی جائیگی۔یاسمین لہڑی نے کہا کہ نیشنل پارٹی باشعور سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے۔اس لیے خواتین کے حوالے نیشنل پارٹی واضح موقف و پالیسی رکھتی ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کیے بغیر نہ سماج اور نہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں