کوئٹہ میں ینگ نرسز کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے انہیں گرفتار کرنا قابل مذمت عمل ہے،جمال شاہ کاکڑ

احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے نرسز کے مطالبات کو فور ی طور پر تسلیم کرتے ہوئے انکے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے ،صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

منگل 27 جولائی 2021 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ینگ نرسز کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے انہیں گرفتار کرنا قابل مذمت عمل ہے احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے نرسز کے مطالبات کو فور ی طور پر تسلیم کرتے ہوئے انکے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے ،یہ بات انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پر امن طور پر احتجاج کرنے والی خواتین اور مرد ینگ نرسز کو گرفتار کرنا افسوسناک عمل ہے جو لوگ گزشتہ کئی سالوں سے صوبے بھر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہیں یکایک کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ دانشمندانہ اقدام نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان نرسز کے کنٹریکٹ میں مستقل ملازمتوں کے اعلان تک توسیع کرے تا کہ قابل اور باہنر لوگوں کو روزگار فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ عملہ بھی ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دے انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے گرفتاریاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں حکومتی عہدیداروں اور محکمہ صحت کے حکام کو فور ی طور پر نرسز کے مسائل کو سننے کے ساتھ ساتھ انہیں فل الفور حل کرنا چاہیے تاکہ وہ ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے کا عمل شروع کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں