وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی وجہ سے مکران ڈویژن بجلی اور پانی سے محروم ہے ،روزی خان کاکڑ

عوام گرمی اور پیاس سے بلق رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگھ رہی ،صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 28 جولائی 2021 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی وجہ سے مکران ڈویژن بجلی اور پانی سے محروم ہے عوام گرمی اور پیاس سے بلق رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگھ رہی ، حکومت صرف خط و کتابت سے کام لے رہی ہے جبکہ مکران کو بجلی فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ 50ڈگری سینٹی گریڈ کی جھلسا دینے والی گرمی میں مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں بجلی کا بد ترین بحران ہے جسکی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں گزشتہ کئی روز سے جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت کو عوام کا خیال آیا اب جب عوام سراپا احتجاج ہیں تو حکومت خواب خرگوش سے بیدار ہورہی ہے اور صوبائی حکومت نے محض ایک خط لکھنے پر اکتفا اور اپنی ذمہ داری سے جان چھڑا لی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک سے ترقی اور بلوچستان کو ترجیح دینے کے محض دعوے کرتی ہے مکران ڈویژن میں بجلی اور گوادر میں پینے کا پانی ناپید ہے سی پیک کے تحت سب سے پہلی ترجیح مکران کو بجلی اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی ہونی چاہیے تھی مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت کو عوام اور انکے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انہیں صرف اپنے اقدار کو بچانے اور کاغذی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھانے کا شوق ہے انہوں نے کہا کہ مکران ڈویژن کی بجلی کا مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات اور تینوں اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائے کران ڈویژن میں بجلی کی فراہمی اور گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ فور ی طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر مکران ڈویژن کے عوام کے ساتھ ملکر مرکزی قیادت کی مشاورت سے احتجا ج کی کال دیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں