اگست سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ2016 کے عظیم شہداکی قربانی رہتی دنیایادرکھی جائیں گی،مابت کاکا

بدھ 28 جولائی 2021 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ8اگست سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ2016 کے عظیم شہداکی قربانی رہتی دنیاتک یاد رکھی جائیں گی ان شہداکی پانچویں برسی ہم ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب ملک اورخطہ ایک نئی جنگ وجدل کشت وخون برادرکشی کی جانب بڑی تیزی سے گامزن ہیں اور بدقسمتی سے اس باربھی آگ خاک وخون کے شعلے اورانکے بھیانک نتائج پشتون اولس اورپشتون خواوطن پرہی پڑینگے ان خیالات کاظہارانہوں نیقلعہ سیف اللہ میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی احسان اللہ کاکڑ تحصیل صدرمحمد خان کاکڑ ودیگر سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ریاست اورحکومت کو مستقبل میں 8اگست جیسے اندوہناک سانحات کے روک تھام کیلئے تمام سیاسی قومی قیادت ودیگراسٹیک ہولڈرز کی متفقہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ)کے تمام نکات پرمن وعن عمل درآمد کرناہوگاخارجہ وداخلہ پالیسیاں عوامی امنگوں کے مطابق بنانے ہوں گے بصورت دیگرعوام الناس انتہاپسندی دہشت گردی کے واقعات کینذرہوتیرہینگی8۔

(جاری ہے)

اگست صوبے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا جس دن صوبے سے تعلق رکھنیوالی57 وکلا صحافی اوردیگربے گناہ عوام چند لحظوں میں زندگی کھوبیٹھے اورصوبہ کے عوام کیلئے عدل وانصاف کے میدان میں50 سالہ جہد کرنے والے چندلحظوں میں نظرخاک ہو گئیعوامی نیشنل پارٹی فکر باچاخان کے تسلسل کی حثیت سے اپنے شہدااوراکابرین کے ایام بھرپوراندازمیں مناتے رہینگے انہوں نے کہاکہ شہدا8۔

اگست کی پانچویں برسی اورپارٹی کے سابق صوبائی صدرمرحوم صالح محمد خان مندو خیل کیاکیسویں برسی کی مناسبت سی8اگست کوڑوب ظریف شہید پارک میں ضلع ژوب ضلع شیرانی کے زیراہتمام جلسہ عام جبکہ ضلع کوئٹہ چمن قلعہ عبداللہ پشین قلعہ سیف اللہ موسی خیل لورالائی دکی ہرنائی زیارت سبی لسبیلا اورجعفرآباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 8۔اگست کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادریفرنسز قرآن خوانی اوردعائیہ تقاریب منعقد کئے جائینگے ان اجتماعات سے پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی قائدین خصوصی خطاب کرینگے انہوں نے کہاکہ ان اجتماعات میں کارکن اورذمہ داران بھر پور طریقے سے شرکت یقین بنائیں جبکہ سیاسی جمہوری قوم دوست وطن قوتوں تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے قوم دوستی اوروطن دوستی کاثبوت دیں دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکارکن صوبائی مجلس عاملہ انجنئیررسد خان کاکڑ نے زیارت کلی زرندہ جاکر پارٹی کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی کی عیادت اور کچلاک میں متحدہ قبائل فیڈریشن کیسربراہ ملک امان اللہ مہترزئی سے ان کے جوانسال بیٹے ملک صدام مہترزئی کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں