عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن قوم کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعرات 29 جولائی 2021 19:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہے۔ عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں، اس کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیںہے عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا بی اے پی کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔

غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیںحلقے اور صوبے کے عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیںہمارا ہر ایک قدم عوام اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں اٹھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت تیز رفتاری کیساتھ اپنے ہدف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے بی اے پی کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام تراقدامات اٹھارہی ہیں حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ،پیز کو ہدایت کی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی میں ہندوتاجر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا حکومت نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو سے بھی ملاقات کی ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ ہندوبرادری کی جان ومال کی تحفظ کیلئے صوبائی حکومت ، انتظامیہ ، پولیس کی جانب سے فل پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کے علاوہ ہم قبائلی سطح پر انکو تحفظ فراہم کرینگے صوبائی وزیر نے کہاکہ ہندوبرادری اپنے آپ کو اکھلا نہ سمجھے بی اے پی انکے ساتھ ہی ہندوبرادری کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرینگے ہندوتاجر کے گھرمیں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ہندوبرادری کی تحفظات دور کرنے کیلئے ڈی جی سبی رینج ہرنائی پہنچے ہے اور انہوں نے ہندوبرادری سے تفصیلی ملاقات کی ہے اور چوری واردات کی تحقیقات کررہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی بنیادی مسائل کا حل انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ، امن وامان کے قیام عوام کی جان ومال کی تحفظ کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں