بدترین مہنگائی ،بدعنوانی ،بھاری سودی قرضوں نے ملک وعوام کو تباہ کردیا ،مولانا عبدالحق ہاشمی

بدقسمتی سے اشرافیہ ،بدعنوان ،مسلط شدہ حکمران مالا مال ہورہے ہیں ،امیرجماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 29 جولائی 2021 19:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بدترین مہنگائی ،بدعنوانی ،بھاری سودی قرضوں نے ملک وعوام کو تباہ کردیا بدقسمتی سے اشرافیہ ،بدعنوان ،مسلط شدہ حکمران مالا مال ہورہے ہیں جبکہ غریب محب وطن عوام بدحال وپریشان رہتے ہیں ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی کا دوردور ہ ہے تین سال میں بجلی کی قیمتوں میں تین سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

معیشت تباہ حال ، عوام بے روزگار ہورہے ہیں۔ بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہونے والی رقومات آپس کے اختلافات کے باعث واپس وفاق کی طرف جارہے ہیں جو حکمران واپوزیشن کی ناکامی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان بے روزگاری ،بدعنوانی وغربت کے حوالے سے تباہی تک پہنچ گیا ہے روزگاری ترقیاتی کام اور انصاف نہ ہونے کے برابر ہے۔

معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ 22کروڑ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ حکومت کو سارے اقدامات محض ڈنگ ٹپائو کے سوا کچھ نہیں۔ حکومت کے اپنے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کررہے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ نہ وصوبائی حکومت کے پاس کسی بھی قسم کی کوئی با صلاحیت ٹیم ہے اورنہ ہی وفاق کے پاس جولمحہ فکریہ ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے وعدہ خلافی ،غلط بیانی کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا وعدہ خلافی ،غلط بیانی کو یوٹرن کا نام دے دیا گیا ہے کوئی ایک وعدہ بھی ایسا نہیں جو حکومت نے پور ا کیا ہو۔

تبدیلی نے ملک و قوم کا حلیہ بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ حالات دن بدن بد سے بد تر ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔سود کا خاتمہ کرکے ہی معیشت کو استحکام دیا جاسکتا ہے۔ اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری اور گڈ گورننس کے فقدان پر فریاد کناں ہیں تو دوسری جانب حکومت کی کارکردگی نے عوام کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں