شہید محمد عثمان کاکڑ کی شہادت کے عظیم سانحہ اوران کے چہلم کی مناسبت سے 7اگست بروز ہفتہ کوئٹہ میں عظیم الشان تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا

جمعرات 29 جولائی 2021 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کی شہادت کے عظیم سانحہ اوران کے چہلم کی مناسبت سے 7اگست بروز ہفتہ کوئٹہ میں عظیم الشان تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا۔ پارٹی ضلع کوئٹہ کے علاقائی یونٹوں کے جلسوس کوئٹہ کے مختلف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہونگے ۔

(جاری ہے)

پشتونخوامیپ اور پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم رہنماء ملی شہید عثمان کاکڑ کی چہلم کے تاریخی جلسہ عام میں صوبائی پی ڈی ایم اور صوبے کی تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ بیان میں صوبے کے تمام وطنپال باشعو عوام ، تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملی شہید عثمان کاکڑ کے چہلم کے تاریخی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں