ایران سے 80سے 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی

جمعرات 29 جولائی 2021 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔

(جاری ہے)

مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں جمعرا ت کے روز80میگاواٹ سے `100میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کے بعد صورتحال معمول پر آنی شروع ہوگئی ہے۔ کیسکو ترجمان نے اٴْمید ظاہرکی کہ مکران ڈویژن میں بہت جلد بجلی مکمل طورپر بحال ہو جائے گی جسکے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرپیش آنے والی زحمت پر مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں