ہم اپنے عوا کے خدمت کار ہیں انکے مسائل کو بر وقت حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،ملک نعیم خان بازئی

ٹیکس دینے والے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،محکمہ کے ملازمین دست و بازو ہیں،صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن

جمعرات 29 جولائی 2021 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے ہم اپنے عوا کے خدمت کار ہیں ان کے مسائل کو بر وقت حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ٹیکس دینے والے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،محکمہ کے ملازمین دست و بازو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ ڈی جی محبوب دشتی کے ہمراہ اچانک ایکسائیز آفس سریاب روڈ اور ڈی جی آفس کا دورہ کے موقع پرکیا اس موقع پر اے این پی کے ضلعی صدر جمال رشتیاء، ملک زادہ اجمل خان بازئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی بہترین کارکردگی کا دارو مدار اہلکاروں کی محنت پر منحصر ہے ملازمین محکمہ کے دست و بازوہیں۔

ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ اہداف سے زیادہ ٹیکس جمع کریں جس میں سب کی نیک نامی ہے انہوں نے کہا محکمہ عوام کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے عوا کے خدمت گار ہیں ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ عوام حکومت کو محتلف شعبوں کے حوالے سے ٹیکس ادا کرتی ہے اس لئے عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ملازمین کی غیر حاضری اور کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

آئندہ اہلکار اپنی وردی اور بیج لگا کر دفتر میں آیا کریں جہاں تک دفتر میں بجلی پانی فرنیچر صفائی کا مسئلہ ہے ایک ہفتے کے اندر اس کام کا انتظام کیا جائے دفتر میں سیکورٹی کے حوالے سے نصب کیمروں کو اپریشنل اور انکی مانیٹرنگ پر کڑی نظر رکھی جائے اس سے قبل ڈی جی محبوب دشتی نے محکمہ کی کارکردگی اور مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی کہ موٹر سائیکلوں کی آن لائن کے تحت پچھتر ہزار موٹر سائیکلوں بارہ ہزار سات سو رکشوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

اینٹی نارکوٹیکس کے اہلکاروں نے مختلف کاروائیوں میں 67کلو منشیات 34شراب کی بوتلیں پکڑی ہیں منشیات کو اے این ایف کے ساتھ ملکر نذرآتش کیا جاتا ہے۔ پراپر ٹی ٹیکس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے تحت محکمہ ایکسائیز نیاپنے اہداف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا محکمہ کو سٹاف گاڑیوں اسحلہ موٹر سائیکلوں کی کمی کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں