ایک فرد ہو یا قوم ، اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری ایمان کا تقاضا ہے،مولانا عبدالکبیرشاکر

بدھ 4 اگست 2021 00:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہاکہ ایک فرد ہو یا قوم ، اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری اور ابتلا و آزمائش میں صبر اور راضی برضا رہنا ایمان کا تقاضا ہے ۔ اللہ نے ہمارے ملک و قوم کو بے انتہانعمتوں سے نوازا ہے مگر ہم اللہ کے شکر گزار بندے نہ بن سکے ۔ملک کو دیانت دار اسلامی حکومت جماعت اسلامی دیکرمسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائیگی ان خیالات کاا ظہارانہوں نے مدرسہ صوت القرآن نواں کلی میں علمائے کرام وطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوںنے کہاکہ ہمارے وسائل مسلسل قارون صفت عناصر نے ہڑپ کیے اور ہمارے عوام ان سے اپنے حقوق واپس لینے کی بجائے انہی کے جال میں بار بار اپنی گردن ڈال کر غلامی کی ذلت قبول کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

فرعون و قارون اللہ کے باغی تھے مگر وہ محض دو افراد نہیں، بلکہ کردار تھے ۔ یہ کردار ہر دور میں نام بدل بدل کر مخلوق خدا پر مسلط ہوا کرتے ہیں۔ ان کا انجام عبرتناک ہوگا مگر اللہ کی اپنی حکمت ہے کہ وہ رسی دراز کرتا رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس نبی پاکؐ کا ہم کلمہ پڑھتے ہیں ، ان ؐ کا حکم تو یہ ہے کہ دنیا کی دولت اور نعمتوں کے متعلق اپنے سے نیچے والوں کو دیکھو اور شکر کرو ، دین کے معاملے میں اپنے سے اوپر والوں کو دیکھو اور ان جیسا بننے کی کوشش کرو ۔

بندہ مومن فرعون ، ہامان اور قارون کی غلامی قبول نہیں کر سکتا ، اسے جدوجہد کر کے ان طاغوتی قوتوں کو ملیا میٹ کرنے کا حکم ہے ۔ افسوس ہے کہ آج طلسم سامری نے امت مسلمہ کا حقیقی جوہر ختم کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دروس قرآن کا مقصد انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی معاملات اور معاشر ے و حکومت کی اصلا ح ہے ۔ قرآن کے اس پیغام کو عام کرنا جہاد ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں