حالیہ بارشوں نے ژوب اور شیرانی کے اضلاع میں تباہی مچادی ہے ،جمال شاہ کاکڑ

حکومت فور ی طور پر علاقوں کا سروے مکمل کرکے نقصانات کا ازالہ کرے ،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)

بدھ 4 اگست 2021 00:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ژوب اور شیرانی کے اضلاع میں تباہی مچادی ہے حکومت فور ی طور پر علاقوں کا سروے مکمل کرکے نقصانات کا ازالہ کرے ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے ژوب اور شیرانی میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے سینکڑوں گھروں ،املاک اور زراعت کو نقصان پہنچا ہے علاقے کے لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ اب تک حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد اور نہ ہی ریلیف کا آپریشن شروع کی۹ا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب اور شیرانی میں غربت اور پسماندگی کی وجہ سے لوگوں کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ دور دراز علاقوں میں اپنے لئے فوری طور پر رہائش سمیت دیگر ضروری اشیاء کا بندوبست کرسکیں ایسی صورتحال میں حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ژوب اور شیرانی میں ہنگامی طور پر ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کرے فور ی طور پر امداد ی سامان ان علاقوں میں بھجوایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت انتظامی کمیٹی تشکیل دیکر ژوب اور شیرانی میں ہونے والے نقصانات کا سروے اور جلد از جلد انکا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں