عوام سلیکٹڈ کی اصلیت جان چکے،میر چنگیز خان جمالی

اب بلاجو ازبیا نات اور بے سروپاتقریریںکام نہیں آئینگی، پیپلز پارٹی کا جھنڈا موجودہ حکومت کے تابوت میں گاڑدیاجائیگا،صدر پیپلز پارٹی بلو چستان

جمعرات 5 اگست 2021 00:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران اپنی نااہلی کرپشن اورناکامیوں کو چھپانے کے لیے الزامات کی سیاست کرنے کی کو شش کر رہے ہیں عوام سلیکٹڈ کی اصلیت جان چکے ہیں اب بلاجو ازبیا نات اور بے سروپاتقریریںکام نہیں آئینگی پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا موجودہ حکومت کے تابوت میں گاڑدیاجائیگا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری کر دہ بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ آج ملک مو جودہ حکمرانو ں کی ناقص پالیسوں کی نااہلیوں کے باعث تباہی کے جس دہانے پر پہنچ چکا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی مگر افسوس کے نااہل حکمران اس تباہی پر بھی اتنی فخریہ تقریریں کر رہے ہیں جیسے انہو ں نے اس ملک میں دودھ اور شہد کے نہر یں بہا دی ہو ں آج عوام نان شبینہ کو محتاج ہو چکی ہے غربت افلاس بیروزگاری نے لو گوں کا جینا محال کر دیا ہے مگر بے احساس حکومت سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہی ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت روز آول سے عوامی خدمت ملکی ترقی اور خوشحالی کی پالیسوں عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام آج پاکستان پیپلز پارٹی مزید مستحکم کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہی وہ جماعت ہے جو ملک کو ان بحرانو ں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہم اپنے ملک اور صوبے کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری نہ صرف موجودہ حکمرانوں گھر بھیجیں گے بلکہ اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر ریں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں