صوبے کی اضلاع میں مون سون طوفانی بارشوں سے فصلوں کی نقصانات کاازالہ کیاجائے ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان

جمعرات 5 اگست 2021 00:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی ضلعی امیر ژوب مولاناعبدالحلیم شاہکار ضلعی امیر سبی حاجی منظور مری ضلعی امیر قلات میر مبارک محمد حسنی ضلعی امیر خضدار سید ثنااللہ شاہ نے کہا کہ صوبے کی اضلاع میں مون سون طوفانی بارشوں سے فصلوں کی نقصانات کاازالہ کیاجائے ، حالیہ بارشوں سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں، خصوصا زراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوچکا ہے،لوگوں کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں لاکھوں ایکڑ زرعی اراضیات پرکھڑی فصلیں بارشوں سے تباہ ہوئی کئی اضلاع میں بارشیں اور ژالہ باری سے باغات اور زراعت تباہی سے زمینداروں اور کسانوں اور مال مویشی کی ہلاکتوں سے زمینداروں اور مالداروں کولاکھوں اور کرڑوں کے نقصانات اٹھنا پڑا انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں صوبے میں زریعہ معاش زراعت اور مویشی ہے وہ بارشوں سے تباہ ہوئی پورے سال بچوں کی دووقت کی روٹی محنت کیے اس مہنگائی کی دور میں مزید فاقہ کشی پر مجبور ہوگے حکومت زمینداروں کی مدوا کرے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا گزشتہ سال سیلاب کے بعد سے اب تک زراعت اور مویشی کہ ہلاکتوں کے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے رہی سہی کسر بھی توڑ دی ھے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے متاثرین کے لئے جلد سے جلد اقدامات کری

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں