کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحت شہدا ء 8 اگست کی برسی منائی جائیگی

جمعرات 5 اگست 2021 00:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہدا8اگست کی برسی کی مناسبت سے پارٹی مرکزی سطح پر کوئٹہ میں منائی جائیگی جبکہ بلوچستان بھرمیں تمام اضلاع کو پارٹی بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے شہدا8اگست سول ہسپتال واقعے میں شہید ہونے والے وکلاو دیگر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ 8اگست ایک سیاہ دن تھا بڑی تعداد میں وکلاو دیگر نے جام شہادت نوش کیا اس طبقہ فکر کو ختم کرنے کی گہری سازش کی گئی جو علم شعور و انصاف کے لئے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند جہد کو تقویت دے رہے تھے ایسے واقعات تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جب بلوچستان کے وکلاکی گہری سازش کے تحت نسل کشی کی گئی یقینا یہ خلاصدیوں میں پر نہیں ہو گا پارٹی شہید وکلاکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے 8اگست بروز اتوار شام چار بجے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں بلوچستان کے ہر طبقہ کے تعلق رکھنے والے افراد سیاسی رہنما وکلا کارکن ڈاکٹرز سمیت ہر طبقہ فکر کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ اپنا سیاسی و جمہوری حق ادا کریں بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کوئٹہ کے تمام دوستوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8اگست کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کر کے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں