محکمہ پی ڈی ایم اے کاژوب میں ریلیف آپر یشن متا ثرین میں خوراک خیمے اور دیگر سامان تقسیم

جمعرات 5 اگست 2021 00:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) محکمہ پی ڈی ایم اے کاژوب کے علا قے میں ریلیف آپر یشن متا ثرین میں خوراک خیمے اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا ڈائیریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متاثرہ علا قو ں میں فوری ریلیف کے لئے ٹیمیں تیا ر ہیں جہا ں کہیں بھی ضرورت ہو گی متاثرین کو امداد پہنچائی جائیگی وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان او رصوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لا نگو کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے آن لا ئن سے بات چیت کر تے ہو کیا انہو ں نے کہا کہ ژوب کے علاقے میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر تبا ہی ہو ئی ہے اطلا عات کے مطابق متاثرہ علا قے میں 40سے زائد مکانا ت منہدم ہو ئے ہیں جس سے 80گھرانے متاثر ہو ئے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلو چستان اور صوبائی وزیر داخلہ کے احکامات پر فوری طور پر ریلیف آپر یشن کا آغاز کر دیا گیا ہے متاثرہ علا قے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 80گھرانو ں میں آٹا،چاول،گھی ،چینی ،دالیںجبکہ ان گھرانو ں خیمے، کمبل ،برتن سمت دیگر سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ پی ڈی ایم اے کی بھر پور معاونت کی جا رہی ہے او ر اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلو چستان او روزیر داخلہ بلو چستان کے واضع احکاما ت ہیں کہ کسی بھی متاثرہ علا قے سے مو صول ہونے والی اطلاعات کے فوری بعد ریلیف آپر یشن شروع کیا جائے تاکہ متاثرہ علا قوں کے عوام مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے محکمہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور ملا زمین مستعد ہیں اور ریلیف آپر یشن میں عوام تک امداد پہنچا نے کے لئے تما م تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں