پروفیسر شیرین خان کو فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پروفیسر شیرین خان کو فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کردیا۔سیکرٹری اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ نے کہا کہ فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ پاکستان کا مثالی طبی ادارہ ہے پروفیسر شیرین خان کی بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعیناتی سے ادارے خدمات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مثالی طبی خدمات پر فاطمہ جناح ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہیں،سیکرٹری اسپشل ہیلتھ اینڈکیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہے کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ پروفیسر شیرین خان ہر سطح کے اسٹاف کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے گے اورطبی سروسز کے معیار اور دائرہ کار کو عام آدمی کی دسترس میں لایاجائیگا۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments