نوحصار میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کوبھاگا کر دم لیں گے،جمعیت علماء اسلام(س)

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ نوحصار میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کوبھاگا کر دم لیں گی قبضہ گروپ کو خبردار کرتے ہیں کہ اغبرگ نوحصار کے عوام لاوارث نہیں ہیں جمعیت(س) جلد ہی تمام اقوام بشمول سیاسی جماعتوں پرمشتمل جرگے کا اعلان کریگی ۔یہ بات جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالقیوم میرزئی ،حاجی میراحمد شاہوانی ، انجینئر نسیم خان محسود،عبدالسلام کاکڑ، ملک نعیم خان نوحصاری ملک گرین لہڑی اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اغبرگ نوحصار میں لوگوں کی زمینوں پرقبضہ کرکے ایک سکیم بنائی ہے جس میں متاثرین اور نوحصار کے عوام دونوں مظلوم ہیں اس اسکیم میں 50ہزار فائلیں بیچی ہیں جو پورے اغبرگ اور نوحصار میں ایڈجسٹ نہیں ہوسکتیںمذکورہ اسکیم کی فرنٹ میں زمین نہیں ہے جبکہ دیا گیا اسٹام پیپر بھی غیرقانونی ہے اسکیم والے اغبرگ نوحصار کے زمینداروں کی شاملات پر قابض ہیں ہم قبضہ مافیا کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اغبرگ اور نوحصار کے عوام کو لاوارث نہ سمجھیں جمعیت علماء اسلام (س) کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں جرگے کا اعلان کریں گے عوام اور متاثرین بلاجھجک آگے آئیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک آواز ہوکراپنے مستقبل کے درست فیصلے کرین جمعیت علماء اسلام (س) بشمول تمام سیاسی جماعتیں مظلوم عوام کی آواز ہیں انشاء اللہ بازئی قومی جرگہ اور تمام جماعتیں اغبرگ نوحصار سے قبضہ مافیا کا بسترگول کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments