مولاناعبدالقادرلونی کی مرکزی اور صوبائی قائدین اور امارت اسلامی افغانستان کے نومنتخب کابینہ کو صدائے مجاہد کانفرنس میں شرکت کی دعوت

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی نے مرکزی اور صوبائی قائدین اور امارت اسلامی افغانستان کے نومنتخب کابینہ کو صدائے مجاہد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔صدائے مجاہد کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیرمولاناعبدالقادرلونی مرکزی امیر قائدجمعیت مولانا خلیل احمد مخلص، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ شاہ فاروقی صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی سرپرست مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مولانا ڈاکٹر امداداللہ علوی مولانا محمدشعیب مولانا پیر وحیداللہ ہالیجوی ڈاکٹر محمودالحسن مولانا قاری محمد اکمل مولانا قاری زکااللہ مولانا ولی اللہ طاہر تسلیم ودیگر کو دعوت دی اور تمام مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی یقین دہانی کی انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر صدائے مجاہد کانفرنس ہونیوالی سے عالم اسلام کی مظلوموں کے لیے صدا بلند کرینگے ظالم اور جابر قوتوں کے حصار سے مظلوم مسلمانوں کی نکلنے کا وقت آچکا ہے عالم اسلام کی آزادی مسلمانوں پر قرض بھی ہے فرض بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدائے مجاہد کانفرنس ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے نوید ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ مجاہد کی صدا نے امت مسلمہ میں غیرت و حمیت بیدار کی اغیار کی غلامی سے جھکا سر لے کر جینے کی بجائے خون کا آخری قطرہ بہا دینے سے آزادی کا جینا حاصل کرنا ہے کفری قوتوں کے ظلم و جبر سے نبرد آزما ہوکر امت مسلمہ کو حریت کی راہ دکھائی انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ فکری، تہذیبی اور سیاسی آزادی کی حصول کیلئے مجاہدین اسلام کی اقدام کو اپنے مشعل راہ بنائے امید ہے کہ جلد فلسطین، کشمیر بوسینا برما اور چیچنیا پر بھی اسلام کی پرچم بلند ہو گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں