کوئٹہ، پروفیسر شیرین خان فاطمہ جناح ہسپتال کو ٹہ کی ایگزیکٹیو ڈاریکٹر تعینات

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پروفیسر شیرین خان کو فاطمہ جناح ہسپتال کو ٹہ کا ایگزیکٹیو ڈاریکٹر تعینات کردیا۔محکمہ صحت اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر شیرین خان کو فاطمہ جناح ہسپتال کوٹہ کا ایگزیکٹیو ڈاریکٹر تعینات کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری اسپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نورالحق بلوچ کاکہناتھاکہ فاطمہ جناح ہسپتال کوٹہ پاکستان کا مثالی طبی ادارہ ہے ، پروفیسر شیرین خان کی بطور ایگزیکٹیو ڈاریکٹر تعیناتی سے ادارے خدمات کو مزید بہتر بنائیں گے مثالی طبی خدمات پر فاطمہ جناح ہسپتال کی انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہیںسیکرٹری اسپشل ہیلتھ کیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہے کہ ایگزیکٹیو ڈاریکٹر فاطمہ جناح ھسپتال کوٹہ پروفیسر شیرین خان ہر سطح کے اسٹاف کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے طبی سروسز کے معیار اور دارہ کار کو عام آدمی کی دسترس میں لایاجائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں