منشیات کی لعنت مستقبل کے معماروں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر رہی ہے وطن و قوم کے دشمن منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت میں مبتلاء کرکے ہزاروں گھروں کو اجڑ دئیے اور لاکھوں بچوں کو والدین ہونے میں یتیم بنائے نسل نو کو منشیات فراہم کر کے ملک وقوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ،مولانا قاری مہراللہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی سینئر نائب امیر مولانا نیازمحمد مولانااللہ بخش نادر خان اچکزئی مولانامحمد ابراہیم مولوی رحمت اللہ حقانی سیدمنور آغا مولاناصالح محمد ودیگر نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ٹھکانے جلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت مستقبل کے معماروں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر رہی ہے وطن و قوم کے دشمن منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت میں مبتلاء کرکے ہزاروں گھروں کو اجڑ دئیے اور لاکھوں بچوں کو والدین ہونے میں یتیم بنائے نسل نو کو منشیات فراہم کر کے ملک وقوم کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے ان انسانیت دشمن عناصر سے آج پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، ہر سال تقریباً 10 فیصد تک منشیات کے عادی افراد کا معاشرہ میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات کی وجہ سے معاشرے میں کئی قسم کے جرائم جنم لیتے ہیں. منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے نہ صرف منشیات بلکہ اپنے ساتھ خاندانوں کی زندگی کو بھی برباد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے معاشرے میں سب مل کر کردار ادا کرنا ھوگا انسانیت کے دشمن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کیمضمرات کا خاتمہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ منشیات کسی دہشت گردی سے کم نہیں جمعیت علماء اسلام نظریاتی منشیات کی لعنت کے خلاف حکومت وانتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہائی کورٹ، کوئٹہ کینٹ، بلوچستان اسمبلی اور اہم اداروں کی ناک کی نیچے منشیات کی اڈے باعث شرم ہے اب مزید اقدامات کی ضرورت ہے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے منشیات فروشوں کے خلاف آگے بڑھے پوری قوم ان کے ساتھ دینگے اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت سزا مقرر کیا جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں