حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی کے نتیجے میں صوبہ مزید پسماندگی کی دلدل میں پھنس جائیگا،مولاناعبدالقادرلونی

اپوزیشن جمہوری روایات کو برقرار رکھ کر دو سال انتظار کرے آئین کی پاسداری کرنے کی دعویدار سیاسی مزاحمت سے آئین کو پائوں تلے روندا جارہا ہے ، رہنماء جے یو آئی نظریاتی بلوچستان

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی کے نتیجہ میں صوبہ مزید بحران پسماندگی کی دلدل میں پھنس جائینگے اپوزیشن جمہوری روایات کو برقرار رکھ کر دو سال انتظار کرے آئین کی پاسداری کرنے کی دعویدار سیاسی مزاحمت سے آئین کو پائوں تلے روندا جارہا ہے صوبے کی مسائل کے لیے آگے بڑھے صوبہ کو کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ سے دوچار کرنے کے باوجود اپوزیشن اپنے آپ کو پارسا ہی ثابت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ کو اپنے مفادات کے شکنجے میں جھکڑاکر اپنی منشا کے فیصلے کروانے پر مجبور کرنے کے لیے منصوبے بن رہے ہیں اصل المیہ آئینی حدود کی پامالیاں اور انتشاروافراتفری ہے اورآئین نے سب اداروں کی حدود اور اختیارات متعین کردی گئی ہے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں ہی سلامتی،بقا اور یکجہتی مضمر ہے۔

(جاری ہے)

آئین کوذاتی مفادات کی تابع بنانے کی بجائے قومی مفاد کاسوچ کرے انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر مفاہمانہ سیاست اورجمہوریت کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہے تھے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنے سے شکوک و شبہات اورخلیج ختم ہوگی ہٹ دھرمی اور غیر آئینی طرز عمل صوبے کی نمائندوں کی ساتھ زیب نہیں دیتی ان نمائندوں کی غیرسنجیدگی سے صوبہ مشکلات و مسائل کی دلدل میں دن بدن دھنستے چلے جارہے ہیں منتخب نمائندے عوام کی امیدوں پر پانی نہ پھیرے صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کی خاتمے اور وسائل پر اختیارات کے لیے منتخب نمائندے جدوجہد کرتے تو صوبہ اس پسماندگی سے دوچار نہ ہوتے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں