کوئٹہ ،پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کریں،گورنر سید ظہور احمد آغا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اور یہ تاحیات معذوری کا باعث بن سکتی ہی. پولیو کے تدارک کیلئے عالمی ادارہ صحت، یونیسف, این - سٹاپ سی ڈی سی اور صوبائی حکومت کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ریاست بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی.

گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کریں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا. واضح رہے کہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبر بروز پیر سے شروع ہو رہی ہے جو 26 ستمبر تک جاری رہے گی.

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری صحت عزیز جمالی، اے پی آئی کے صوبائی سربراہ حمیداللہ خان ناصر، ڈبلیو ایچ او کی ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آسیہ بانو، یونیسف کے ڈاکٹر ذوالفقار صدیقی، این-سٹاپ سی ڈی سی کے ڈاکٹر آفتاب کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر ظہور احمد آغا نے تمام ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ پولیو کی ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں