کوئٹہ ،مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم منشیات کی لعنت سے ہم اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بچا سکتے ہیں،گورنرسید ظہور احمد آغا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم منشیات کی لعنت سے ہم اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بچا سکتے ہیں. سردست منشیات کی لعنت پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جس میں منشیات کی طلب، اس کی رسد اور انسداد منشیات کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھرپور توجہ دینی ہوگی.

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل غلام شبیر ناریجو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی .

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے انسدادِ منشیات کی پالیسی پر موثر اور نتیجہ خیز عملدرآمد کیلئے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور میڈیا پرسنز کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہی. اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گورنر ظہور آغا نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ایک قومی ٹاسک ہے اور اس کیلئے عوام کو بھی تعاون کرنا ہوگا.

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ہر ذی فہیم شخص کا انسانی فریضہ بنتا ہے کہ وہ انسدادِ منشیات کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ عوامی شعور و آگاہی کی مہم چلانے سے منشیات کے استعمال میں زیادہ کمی لائی جا سکتی ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں