صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی کے نتیجہ میں صوبہ مزید بحران پسماندگی کی دلدل میں پھنس جائینگے،مولانا عبدالقادر لونی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولناعبدالقادرلونی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی کے نتیجہ میں صوبہ مزید بحران پسماندگی کی دلدل میں پھنس جائینگے۔ اپوزیشن جمہوری روایات کو برقرار رکھ کر دو سال انتظار کرے آئین کی پاسداری کرنے کی دعویدار سیاسی مزاحمت سے آئین کو پاوں تلے روندا جارہا ہے صوبے کی مسائل کے لیے آگے بڑھے صوبہ کو کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ سے دوچار کرنے کے باوجود اپوزیشن اپنے آپ کو پارسا ہی ثابت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ کو اپنے مفادات کے شکنجے میں جھکڑاکر اپنی منشا کے فیصلے کروانے پر مجبور کرنے کے لیے منصوبے بن رہے ہیں اصل المیہ آئینی حدود کی پامالیاں اور انتشاروافراتفری ہے اورآئین نے سب اداروں کی حدود اور اختیارات متعین کردی گئی ہے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں ہی سلامتی،بقا اور یکجہتی مضمر ہے۔

(جاری ہے)

آئین کوذاتی مفادات کی تابع بنانے کی بجائے قومی مفاد کاسوچ کرے انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر مفاہمانہ سیاست اورجمہوریت کیلیینقصان پہنچانے کا موجب بن رہے تھے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنے سیشکوک و شبہات اورخلیج ختم ہوگی ہٹ دھرمی اور غیر آئینی طرز عمل صوبے کی نمائندوں کی ساتھ زیب نہیں دیتی ان نمائندوں کی غیرسنجیدگی سے صوبہ مشکلات و مسائل کی دلدل میں دن بدن دھنستے چلے جارہے ہیں منتخب نمائندے عوام کی امیدوں پر پانی نہ پھیرے صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی کی خاتمے اور وسائل پر اختیارات کے لیے منتخب نمائندے جدوجہد کرتے تو صوبہ اس پسماندگی سے دوچار نہ ہوتی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں