پیٹرول اورڈیزل پانچ روپے مزید مہنگا ہوگیاہے ، وائس چیئرمین پاکستان غریبوں کی پارٹی

نااہل حکمران بتائیں گے کہ تبدیلی اور اچھے دن کب آئیں گے پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، قیوم بارگزئی ایڈووکیٹ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے وائس چیئرمین قیوم بارگزئی ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرول اورڈیزل پانچ روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے سلیکٹڈ حکمران بتائیں گے کہ تبدیلی اور اچھے دن کب آئیں گے پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہیں جس سے واضح ہوتاہے کہ عمران خان نے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے تھے ڈالر کی بلند پرواز اور پیٹرولیم مصنوعات کے آئے روز مہنگا ہونے سے ملک بھر کے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں تاریخ کی بدترین مہنگائی نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے عوام کو بے رحم مہنگائی اور بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ بھی نہیں دیاہے ملک بھر کے عوام ان کے جھوٹے دعووں اور وعدوں کو اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرا کر عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیاہے پیٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کا واحد حل تبدیلی سرکار کو فوری طور پر گھر بھیجاجائے اورفوری الیکشن کااعلان کرکے ایک عوامی حکومت قائم کی جائے تاکہ عوام کواس مہنگاہی بدامنی سے نجات مل سکے عوام دووقت کی روٹی کیلئے سرگرداں ہیں آئے روزعوام مہنگائی سے تنک آکرخودکشی کررہے ہیں اورحکومت کوکسی کاپرواہ ہی نہیں وہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے ایک عوامی حکومت ہی عوام کوان تمام مشکلات سے بجات دلاسکتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں