4اکتوبرکو جمعیت علماء اسلام(س) کے ذیراہتمام آل پارٹیزجرگہ ہوگا ،مولانا مفتی عبدالواحد بازئی

لینڈ مافیا کے قبضے اور ہاوسنگ اسکیموں کے نام پرشہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا،قائمقام صوبائی امیر

اتوار 19 ستمبر 2021 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) جمعیت علما ء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا ہے کہ 24اکتوبرکو جمعیت علماء اسلام(س) کے ذیراہتمام آل پارٹیزجرگہ ہوگا جس میں اغبرگ ،نوحصارمیں شہریوں کی زمینوں پرلینڈ مافیا کے قبضے اور ہاوسنگ اسکیموں کے نام پرشہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شام حاجی میراحمد خان شاہوانی ، سردارنسیم خان محسود ، ملک نعیم خان نوحصار،احسن خان بازئی ، عصمت الہ اچکزئی ،خالد خان ترین اوردیگر رہنماوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(س) بلوچستان نے پارٹی کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا جس میں متفقہ طور پر 24اکتوبربروزاتوارصبح دس بجے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے آل پارٹیز جرگے کے انعقادکا فیصلہ کیا گیاجس میںحکومتی اوراپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نیٴْ کہا کہ کوئٹہ سے متصل علاقے اغبرگ اور نوحصار میں سازش کے تحت غیرقانونی اسکیمات شروع کی گئی ہیں جس میں ایک اسکیم نے تقریباً 50ہزار فائلیں دی ہیں جس میںابھی تک کسی کو قبضہ نہیں دیا گیاکوئٹہ شہر کے غریب عوام کوایک گروہ ہاوسنگ اسکیمات کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے جس میں اکثریت سفید پوش اور شریف لوگوں کی ہے جمعیت علماء اسلام (س) اس ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہے گی بلکہ مظلوم عوام کے حق میں بھر پور آواز بلند کریگی جو ہمارا ایمانی فریض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) اغبرگ اور نوحصارکے متاثرین کے ساتھ ہے اورانہیں کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے نام پر پچاس ہزار لوگوں کو لوٹا گیا لیکن حکومت اس پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے جوکہ ناقابل برداشت ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ غیرقانونی اسکیم کی مکمل جانچ پڑتال کرے اور بازئی قبائل کی قومی و آبائی ملکیت کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی بہتر فیصلہ کرے ۔انہوں نے آئی جی پولیس سے بھی اپیل کی کہ وہ ہاوسنگ اسکیم کے نام پر عوام کولوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں