پی ڈی ایم نے بلوچستان حکومت کے خلاف عدم اعتما دلانے کی تیاری کرلی

پی ڈی ایم کی جما عتوں کی نظر یں بلوچستان حکومت پرہیں ،باخبر ذرائع

اتوار 19 ستمبر 2021 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف عدم اعتما دلانے کی تیاری کرلی ہے اس مقصد کیلئے پی ڈی ایم کی جما عتوں کی نظر یں بلوچستان حکومت پرہیں جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن کے ارکان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد داخل کررہی ہے ابتداء میں مولانا فضل الرحمن نے اسے صوبائی مسئلہ قرار دیا تھا مگر بعد میں ان کی تمام ترتوجہ بلوچستان پر مرکوز ہی گئی ہیں۔

اس بات کو تقو یت ہفتے کے روز مسلم لیگ (ن) کے سر براہ شہبا ز شریف کے اس بیان سے پہنچی ہے کہ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومتوں کو لانے والوں کے حلقوں (کنٹو نمنٹ بورڈز) میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حا صل کرکے بتادیا کہ ان انتخا بات نے ثابت کردیا ہے کہ 2018ء کے الیکشن انجینئر ڈتھے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ مولا نا فضل الرحمن اور شہباز شریف وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتما د کی تحریک کو ٹیسٹ کیس کی حیثیت دے رہے ہیں اور اس کوکامیاب بنا کر عثمان بزدار اور پھر وفاق میں عمران خان کے خلاف عدم اعتمادکی تحا ریک پیش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان حکومتوں کے خاتمے کو بنیاد بنا کر ملک بھر میں اس طرح کا عدم استحکام پیدا کیا گیا مگر اس مرتبہ پی ڈی ایم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تین چارارکان کو اسٹیبلشمنٹ اور سی پیک کے خلاف بیان بازی کرنے کی ہدایت کی ہے جوکہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کا معاشی نقصان ہے مقتدر حلقوں نے ان عناصر کی منفی سرگر میوں کا نو ٹس لے لیا ہے اور کئی وزراء ار مشیر وارکان اسمبلی کی فا ئلیں کھلنے کی اطلاعات ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں