پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکن پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے دن رات محنت کریں،نصراللہ زیرے

اتوار 19 ستمبر 2021 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، علاقائی سیکرٹری سریاب عبدالعلی اچکزئی نے کلی شموزئی علیزئی سریاب میں حاجی محمد رسول کی رہائش گاہ پر منعقدہ اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکن اپنی صفوں کو منظم کرتے ہوئے پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے دن رات محنت کریں کیونکہ ہماری عوام کی تمام تر امیدیں صرف پشتونخوامیپ ہی سے وابستہ ہے اور پشتونخوامیپ اپنے عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن اقدامات سے ہمارے عوام بیزار ہوچکے ہیں وہ مزید اب ان حکمرانوں کو برداشت نہیں کرسکتے جنہوں نہ اس ملک کو بالعموم اور اس پشتون بلوچ صوبے کے عوام کو بالخصوص بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے دوچار کیا ۔

(جاری ہے)

ہمارے صوبے کے عوام پر ایک جانب ہر طرف سے روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے انہیں حلال روزی کمانے کے حق سے محروم کردیا گیا اور دوسری جانب انہیں بد ترین طور پر بیروزگار ان کے ہزاروں خاندانوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے ۔

سلیکٹڈ نااہل ناکام حکومت نے خود کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور عوام پر آئے روز ٹیکسز لگاکر ان پر مہنگائی مسلط کی جارہی ہیں گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں اور ان قیمتوں کوواپس لینے عوام کو مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور وہ کسی بھی شعبے میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی بلکہ صرف اخباری بنیاد اور سوشل میڈیا گروپس میں عوام کے سامنے وہی پرانے دعوے کیئے جارہے ہیں جو انتخابات کے دوران کیئے گئے تھے ۔

راتوں رات بننے والی جماعت حکومتی نظام چلانے میں مکمل طور پر عاری ہے صوبے کافیصلہ صوبے میں کرنے والے ہر وقت اسلام آباد کی جانب نظریں ڈال کر بیٹھے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت نے اپوزیشن کو ترقیاتی اسکیمات اور فنڈز سے محروم رکھ کر حلقے کے عوام کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ کیا لیکن ہمارے عوام ان نااہلوں کو ضرور احتساب کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں