جماعت اسلامی کی تربیتی جمہوری پراسس کی بدولت ارکان وممبران کااخلاقی معیار بہت بلنداوران کے ضمیر زندہ ہے ،مولاناعبدالحق ہاشمی

منگل 21 ستمبر 2021 00:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی تربیتی جمہوری پراسس کی بدولت ارکان وممبران کااخلاقی معیار بہت بلنداوران کے ضمیر زندہ ہے جماعت اسلامی کے وابستگان برائے فروخت نہیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں۔جماعت اسلامی لسانیت فرقہ واریت موروثیت سے پاک حقیقی دینی جمہوری سیاسی پارٹی ہے ۔

جماعت اسلامی اقامت دین ،نفاذ اسلام اور ملک وقوم کے مسائل حل کرنے والی دینی پارٹی ہے ۔ہم ملک وقوم کو دیانت دار قیادت وحکومت دیکر اسلامی نظام نافذ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام ،جرائم ،بے ضمیری ،بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی حقیقی اسلامی سیاسی نظریاتی جمہوری تبدیلی لائیگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اس ملک کو دیانت دار صالح قیادت دیکر قوم کو مسائل ومشکلات سے نکالنا چاہتی ہے بدقسمتی سے آکسفورڈہارڈ کے اعلیٰ تعلیمیافتہ لوگوں نے اس ملک کو تباہ کر دیاجماعت اسلامی ہی اس ملک وملت کے مسائل سے نجات دلائیگی جماعت اسلامی کی دینی سیاسی فلاحی جدوجہد میں تیزی وبہتری لانے کیلئے مخیر حضرات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں الحمداللہ جماعت اسلامی پر عوام اعتماد کرتی ہیںاس وجہ ہم ہر سال لاکھوں کروڑوںمستحقین کی امدادکرتے ہیں ۔

بلوچستان کو مسائل کے دلدل سے جماعت اسلامی نکال سکتی ہے ۔الیکشن ووٹ اور سیاست کو لٹیرے بے ضمیر بے ایمان نام نہاد سیاستدانوں نے بدنام کر دیا جماعت اسلامی صالح سیاست ،حقیقی خدمت کریگی عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔ عوام الناس دیگر نام نہاد دینی لسانی موروثی جماعتوں سے تنگ آگیے ہیں میدان میں صرف جماعت اسلامی ہے جس سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ واقعی جمہوری دینی حقیقی سیاسی پارٹی ہے دیگر پارٹیاں بدقسمتی سے موروثیت کی وجہ سے خاندانی پراپرٹیاں بن گئی ہیں عوام الناس مخیر حضرات جماعت اسلامی کی اقامت دین کی جدوجہد ودعوتی، تربیتی ،فلاحی، سیاسی ،تبلیغی ودینی سرگرمیوں میں وسعت وبہتری کیلئے’ کے ساتھ مالی تعاون کریں جماعت اسلامی علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے یہاں خاندانی نظام مسلط ہے خاندان مالامال ہورہے ہیں لیکن عوام کے مسائل ومشکلات میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے جماعت اسلامی انشاء اللہ ترقی وخوشحالی کا اسلامی نظام لائیگی ۔

جماعت اسلامی کی جدوجہد کے بدولت ملک لٹیروں ،فرقہ واریت لسانیت اور بدعنوانی سے پاک ہوگا ملک میں اسلامی نافذ ہوگی تو لٹیروں سے قوم کو نجات مل جائیگی اب ملک وملت دشمن آئی ایم ایف چند افراد کو قرض دیکر پوری قوم کو بھاری سودی قرضوں کے دلدل میں پھنساناچاہتے ہیں جماعت اسلامی ہی نجات دہندہ اور حقیقی تبدیلی لانے والی جمہوری دینی پارٹی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں